دم تحریر

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - لکھتے وقت، لکھنے کے موقع پر۔  اک مہک سی دم تحریر کہاں سے آئی نام میں تیرے یہ تاثیر کہاں سے آئی      ( ١٩٥٨ء، تارِپیراہن، ٥١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دم' کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم 'تحریر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٦٩ء سے "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔